گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی منتخب کابینہ کا اعلان

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی منتخب کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، جس میں شاہ زیب سولنگی کو سرپرستِ اعلیٰ، حاجی عبدالقدیر قریشی کو صدر، حاجی علی مردان پلال کو چیئرمین جبکہ محمد مراد عمرانی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔نئی کابینہ میں علی نواز کو انفارمیشن سیکریٹری، بابو عبدالنبی کو فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا، جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں رئیس چھٹہ خان، لکھمیر بمبان اور محسن خان لونی شامل ہیں۔ امن کمیٹی کے سید معصوم علی شاہ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی عبدالقدیر قریشی کو حاجی محمد یوسف بنگلزئی، چھٹہ خان رڈ اور عثمان ادبی کی جانب سے بلوچی پگڑی پہنائی گئی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ بعد ازاں گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کے تمام نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا۔تقریب کے موقع پر بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ پریس کلب نصیرآباد کے صدر و شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بنگلزئی، نصیرآباد کے معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی یوسف بنگلزئی، حاجی محمد یوسف جتک، میر گل حسن پھژ، عثمان ادبی، ایپکا نصیرآباد کے بابو برکت گولہ، انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ، اشرف جتک، انجمن تاجران کے رہنما لیاقت چکھڑا مدد رڈ سمیت مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔مبارکباد دینے والوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کے حل، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران نے اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کو مزید منظم اور فعال بنانے، کنٹریکٹرز کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں