کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں ،شعبان، زیارت، نوشکی اور مند میں کارروائیوں کے دوران 71 سے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان کے امن کے دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ فخر ہیں ، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز پوری بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ، بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ موجود ہے ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس اور کارروائیوں کا ثبوت ہے ، حکومت بلوچستان اور بلوچستان کی عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بابر یوسفزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل