فرید احمد قمبرانی کا پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونا خوش آئند ہے، سماجی رہنماؤں

گنداخہ ( نامہ نگار ) تحصیل پریس کلب گنداخہ کے چیئرمین اور سینئر صحافی فرید احمد قمبرانی کو پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر رئیس عبدالجبار رتڑ، محمد مٹھل جمالی، ایاز علی جمالی، اکبر علی جمالی سمیت دیگر سماجی رہنماؤں نے تحصیل پریس کلب گنداخہ پہنچ کر پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سماجی رہنماؤں نے فرید احمد قمبرانی کو نئی ذمہ داری ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی اصلاح، عوامی مسائل کی نشاندہی اور مظلوم طبقات کی آواز حکام بالا تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ صحافی اپنی قلم کی طاقت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرید احمد قمبرانی نے بطور صحافی ہمیشہ علاقے کے بنیادی، عوامی اور اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی ہیں۔ بالخصوص گنداخہ اور گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل کو اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچانے میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر فرید احمد قمبرانی کا انتخاب ان کی صحافتی خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے صحافی برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود، آزادیٔ صحافت اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی کیلئے مزید فعال کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ آخر میں انہوں نے فرید احمد قمبرانی کیلئے کامیابی، استقامت اور مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں