کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) میڈیا کو انٹرویو ،بیان محکمانہ معلومات شئیر کیلئے پیشگی منظوری لازمی قرار دیدیا پولیس آفسران و اہلکار پی آر او ڈی آئی جی کوئٹہ سے پیشگی منظوری لازمی لیں گے، پولیس افسران و اہلکاروں کو غیر مجاز سوشل میڈیا پر پولیس سے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے سے سختی سے روک دیا گیا۔ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام یوٹیوب سمیت غیر مجاز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس سے متعلق سرکاری مواد کی تشہیر ممنوع قرار
پولیس یونیفارم، سرکاری ڈیوٹی، آپریشنز اور محکمانہ امور سے متعلق تصاویر و ویڈیوز غیر مجاز طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی۔ پولیس سے متعلق قابلِ اعتراض یا محکمہ کی ساکھ، نظم و ضبط اور مورال کو متاثر کرنے والے مواد کی فوری اطلاع PRO کو دینے کی ہدایت۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ قواعد کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ اعلامیہ۔
غیر مجاز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس سے متعلق سرکاری مواد کی تشہیر ممنوع قرار