مرحوم بشیر احمد بھٹو پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے‘فریال تالپور

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور محلہ سکندر آباد نوڈیرو پہنچ گئیں ۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر ورکر بشیر احمد بھٹو کے انتقال پر ان کے ورثاء بیٹے جاوید بھٹو،بھائی سلیم بھٹو سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ مرحوم بشیر احمد بھٹو پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ، ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، نثار محمد مراد بھٹو،سھیل انور سیال،عبد الفتاح بھٹو،اعجاز احمد لغاری،سید ارشد شاھ ،محمد انور برڑو،ایڈووکیٹ اللہ ڈنو بھٹو،حاجی عبدالخالق بھٹو،سرفراز میرانی اور دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں