نصیر آباد( نامہ نگار راضی خان مری)ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات و احکامات پر سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی اور 15 مددگار سینٹر کی مشترکہ اہم کارروائی چابی چور سمیت چار ملزمان گرفتار، ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت 3 موٹر سائیکلیں ، ماسٹر چابی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی ڈیرہ مراد جمالی غلام سرور مینگل کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹر عبد الرؤف جمالی اور انچارج 15 مددگار سینٹر سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی نے نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈکیت و راہزن گروہ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی چور سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وحید ولد پنھل خان قوم مغیری سکنہ شاہداد کوٹ سندھ، سفیر ولد عطور قوم ہالا ابڑو سکنہ بیدار، سونا خان ولد راجہ خان قوم پیچوہا سکنہ خلوئی ڈیپ اور عرفان ولد امیر بخش قوم پلال سکنہ بابا کوٹ شامل ہیں ۔ ملزم وحید نقب زنی و گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے قبضے سے ماسٹر چابی برآمد کر لی گئی، ملزم سفیر کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول مع میگزین برآمد ہوا، ملزم سونا خان پیشہ ور مجرم ہے جو مقدمہ نمبر 11/2024 زیر دفعہ 380-457 ت پ تھانہ شہید ہدایت اللہ کولاچی صدر اور مقدمہ نمبر 45/2021 زیر دفعہ 380-457 ت پ تھانہ منجھو شوری میں پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ ملزم عرفان ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ سٹی اور 15 پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی تین موٹر سائیکلیں اور چند روز قبل اقبال بھٹی سے چھینی گئی سی ڈی 70 موٹر سائیکل (ماڈل 2025) بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں مقدمہ نمبر 150/2026 زیر دفعہ 399-402-324-353-186-34 ت پ اور مقدمہ نمبر 151/2026 زیر دفعہ 15-E اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے کارروائی میں شریک پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی اور 15 مددگار سینٹر کی مشترکہ اہم کارروائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل