کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی کرنے والے دس قصاب گرفتار کرلئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات پر گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ اور خدائے داد روڈ پر قیمتوں کی جائزہ لیا گیا۔ گرانفروشوں کی خلاف بھرپور کارروائی کی گئی جس میں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے اور گرانفروشی میں ملوث 10 قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی، صارفین کے حقوق کے تحفظ اور گرانفروشی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے کی
کوئٹہ ‘گرانفروشی پر 10 قصاب گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل