کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں واقع کشاری کی پہاڑیوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔سٹی پولیس ڈھادر کے مطابق دونوں مقتولین بٹیر کے شکار کی غرض سے کشاری کی پہاڑیوں کی جانب گئے تھے، جہاں سے آج دوپہر دونوں کی لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر لایا گیا مقتولین کی شناخت 17 سالہ مولا بخش اور 30 سالہ نوروز خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جو رند علی اور مشکاف کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت ممکنہ طور پر کسی قسم کے دھماکے کے باعث ہوئی ہے۔ تاہم، حتمی اور واقعی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ قانونی کارروائی اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں
مشکاف: کشاری کی پہاڑیوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل