سونمیانی وندر(رپورٹ۔زبیر بلوچ)وندر گریڈ اسٹیشن ہاؤس میں ٹرانسفارمر کی خرابی شہر کے مغربی سائیڈ کے گنجان آباد علاقوں میں 30 گھنٹوں سے زائد بجلی کی سپلائی معطل علاقہ مکین بلبلا اٹھے بجلی کی طویل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر جبکہ گھروں میں خواتین بچوں اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا بجلی سپلائی معطل کی اطلاع ملتے ہی بن بلائے مہمان خون چوسنے پہنچ گئے مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا علاقہ مکین کئی گھنٹے شدید گرمی اور مچھروں کی بھنبھناہٹ میں رات گزارنے پر مجبور رہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حب کے سب ڈویژن وندر کے مین گریڈ اسٹیشن ہاؤس میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث شہر کے مغربی حصے کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں 30 گھنٹوں سے زائد بجلی کی فراہمی معطل رہنے پر علاقہ مکینوں کا شدید غم و غصّے کا اظہار۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب دن کے اوقات میں شدید گرمی اور حبس نے پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے دوسری جانب رات کے وقت بجلی کی عدم فراہمی کے باعث نہ پنکھے چل سکے نہ ہی بن بلائے مہمان مچھروں نے نیند پوری کرنے کی دی جس کے باعث علاقہ مکین رات جاگ کر گزارنے مجبور رہے۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گریڈ اسٹیشن میں مستقل انچارج کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کے الیکٹرک کے سینٹر انچارج کو عارضی طور پر اضافی چارج سونپا گیا ہے تاہم علاقہ مکینوں کا یہ بھی الزام ہے کہ عارضی انچارج کی مبینہ نااہلی اور عدم توجہی کے باعث بجلی کی خرابیوں کے بروقت ازالے اور صارفین کی شکایات کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے یہ شکایات بھی ہیں کہ رات کے اوقات میں سینٹر انچارج اور عملہ گریڈ اسٹیشن ہاؤس میں موجود نہیں رہتا اور مبینہ طور پر چوکیدار کے علاوہ گریڈ اسٹیشن ہاؤس خالی پڑا رہتا ہے جس کے باعث بجلی کی خرابی کی صورت میں علاقہ مکینوں کو فوری شکایات کے ازالے اور متعلقہ عملے تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بجلی کی بندش کے دوران جب ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو مبینہ طور پر ہیلپ لائن نمبر مسلسل بزی رکھا جاتا ہے جس کے باعث صارفین اپنی شکایات درج کروانے سے بھی قاصر رہتے ہیں ۔ رات کے اوقات میں بجلی کی خرابی پیدا ہو جائے اور متعلقہ افسران و عملہ گریڈ اسٹیشن ہاؤس میں موجود نہ ہوں تو شہری اپنی شکایت کس کے سامنے پیش کریں اور بجلی کی بحالی کے لیے کس سے رابطہ کریں ؟ علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کراچی کے اعلیٰ حکام ، متعلقہ زمہ داران ، کمشنر لسبیلہ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر حب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گریڈ اسٹیشن پر انچارج تعینات کیا جائے اور عملے کی موجودگی یقینی بنانے ہیلپ لائن کو فعال رکھا جائے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے بہتر نظام ترتیب دیا جائے تاکہ آئندہ وندر شہر سمیت گنجان آباد علاقوں کے مکینوں کو 30/30 گھنٹوں سے زائد بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
وندر گریڈ اسٹیشن ہاؤس میں 30 گھنٹوں سے ٹرانسفارمر خراب‘ علاقہ مکین بلبلا اٹھے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل