چمن (محمد صدیق مدنی) خواتین نادرا سینٹر میں جونیئر اسٹاف کو سربراہ مقرر کئے جانے کے باعث شہریوں کو مبینہ طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام مطلوبہ ریکارڈ اور دستاویزات موجود ہونے کے باوجود خواتین کے قومی شناختی کارڈز بلاک کئے جا رہے ہیں ۔متاثرہ شہریوں کے مطابق خواتین نادرا سینٹر کی موجودہ ہیڈ آسیہ کی جانب سے 74 اور 76 کے قومی شناختی کارڈز سمیت دیگر ریکارڈ کی موجودگی کے باوجود بعض خواتین کے شناختی کارڈز بلاک کئے جا رہے ہیں ، جس کے باعث شہری مختلف سرکاری و نجی امور کی انجام دہی میں مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔شہریوں نے ڈی جی نادرا سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خواتین نادرا سینٹر چمن میں سینئر اور تجربہ کار اسٹاف تعینات کیا جائے جبکہ موجودہ ہیڈ آسیہ کا تبادلہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈز کی بلاکنگ کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔
چمن خواتین نادرا سینٹر میں شناختی کارڈز کی بلاکنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل