ڈیرہ اللہ یار ،محبت شاخ زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم زمینداروں کا پیدل احتجاجی لانگ مارچ

ڈیرہ اللہ یار (بیورو چیف) زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف محبت شاخ (جعفرآباد) کے زمیندار وڈیرہ بشیر احمد مینگل نبی دا د رند و دیگر زمیندار وں کی قیادت میں کسانوں اور زمینداروں کا متعلقہ محکمے کی انتظامیہ نصیراباد کے خلاف قرآن پاک اٹھا کر محبت شاخ(جعفرآباد) تا نصیراباد کی جانب پیدل احتجاجی لانگ مارچ اس موقع پر میڈیا بریفننگ کے دوران احتجاجی لانگ مارچ کی قیادت کرنے والے زمیندار رہنما وڈیرہ بشیر احمد خان مینگل نبی داد رند ویگر نے کہا کہ چھ ماہ سے پینے کے پانی اور زرعی پانی کی مصنوعی قلت کے زریعے نصیراباد ڈویژن کی پندرہ لاکھ آبادی کا براہ راست معاشی قتل عام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی مصنوعی قلت کی وجہ سے مال مویشی تک بھوک اور پیاس سے مرتے جارہے ہیں ۔ اور لوگ نقل مکانی کرنے پہ مجبور ہیں ۔ زمیندار رہنماء وڈیرہ بشیر احمد مینگل نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے گرین بیلٹ کو بنجر بنانے کی سازش رچائی جارہی ہے لہزا ہم وزیراعلی بلوچستان ودیگر اعلیٰ اختیار رکھنے والوں کو قرآن پاک کا واسطہ دے کر مطالبہ کرتے ہیں کہ جعفرآباد کی محبت شاخ سمیت ٹیل کی تمام شاخوں میں فوری طور پہ پانی کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا دوسری جانب لانگ مارچ میں شریک زمیندار و کسانوں نے دس کلومیٹر تک کا فاصلہ پیدل چلنے کے بعد متعلق محکمے کے اہلکاروں نے لانگ مارچ احتجاج کے شرکاء سے کا میاب مذاکرات کے بعد لانگ مارچ ختم کروایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں