کیچ میں بدامنی، چوری ڈکیتی اور بارڈر ٹریڈ کی بندش ناقابلِ قبول ہے‘آل پارٹیز کیچ

تربت( نامہ نگار) کیچ میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی، بدامنی، تمام بارڈر پوائنٹس کی مسلسل بندش اور بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل کے خلاف آل پارٹیز کیچ اور انجمن تاجران کی جانب سے 8 ستمبر کو صبح 11 بجے تربت پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔آل پارٹیز کیچ کے اہم اجلاس میں کیچ کی مجموعی سیاسی، سماجی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا گیا کہ بلیدہ، دشت، ہوشاپ اور تربت سمیت کیچ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی اور بے عملی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔رہنماو¿ں نے کہا کہ آئے روز شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہو رہی ہیں، گھروں میں ڈکیتیاں کی جا رہی ہیں اور کاروباری افراد کی دکانیں لوٹی جا رہی ہیں۔ صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ کیچ میں عوام خود کو غیر محفوظ اور چوروں کو بااختیار محسوس کر رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ اگر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو اسے اپنی کارکردگی اور ذمہ داری کا جواب دینا ہوگا۔ پولیس کا کردار صرف تھانوں کی حدود تک محدود رہنا عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔آل پارٹیز کیچ کے رہنماو¿ں نے کہا کہ بارڈر پوائنٹس کی بندش نے کیچ کے عوام کو شدید معاشی مشکلات اور بے چینی سے دوچار کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں