سوراب: پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی کا ملزم گرفتار

​کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)
سوراب پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔
​ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گزشتہ روز چار نامعلوم مسلح افراد نے ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 50 لاکھ روپے نقد، مزید 5 ہزار روپے کی اضافی رقم اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون چھین لیے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان دوسرے پٹرول پمپ سے ایک ٹویوٹا ایکوا گاڑی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

​اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق خضدار سے ہے، واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور باقی ماندہ مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تفتیش اور چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں