جعفرآباد میں جشنِ عید میلاد النبی کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی

جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی، ضلع جعفرآباد میں جشنِ عید میلاد النبی کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ہیڈ ماسٹر جناب نصر اللہ خارانی نے کی۔ ریلی مختلف گلیوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی امتحانی ہال پہنچی، جہاں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسول اور سیرت النبی کے موضوع پر طلباءکی تقاریر پیش کی گئیں۔ ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شانِ مصطفیٰ پر خطاب کیا۔ محفل کا اختتام درود و سلام، دعا اور لنگر کی تقسیم سے ہوا۔ اساتذہ، طلباء اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں