پوستی‘ دالبندین ( نامہ نگارعلی احمد)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا صالح محمد حقانی کا ضلعی و تحصیلی عہدیدران کے ہمراہ حاجی دوستانہ ہاوس پوستی آمد جہاں پر انہوں نے جمیعت علمائے اسلام پوستی یونٹ کے سینئر رہنماءو قبائلی شخصیت حاجی عبدالمنان بوبکزئی کے صاحبزادگان حاجی زبیر احمد بوبکزئی اور حاجی احسان اللہ بوبکزئی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر کا تحصیلی و ضلعی عہدیداران کے ہمراہ حاجی عبدالمنان بوبگزئی کے صاحبزادگان کی عمرہ مبارک باد کے حوالے سے ان کی رہائش گاہ پہنچے اس موقع پر ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری عبدالاحدتوحیدی تحصیل نوکنڈی کے ناظم عمومی و سی ڈی سی وائس چیئرمین مفتی خلیل الرحمٰن ضلعی ترجمان و تحصیل ناظم عمومی حافظ علی محمد بڑیچ ڈپٹی ضلعی سالار حافظ محمد الیاس بڑیچ جامعہ محمودیہ مدینتہ العلوم کے ناظم تعلیمات و ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے۔ٹی۔ائی مولانا محمد یاسر عرفات۔ضلعی رہنما ونائب خطیب مفتی محمد موسیٰ اشعری ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ اشرف علی یونٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مصعب الزرقاوی، سردار نعیم جان یاگیزئی ، مولانا محمد انور ، محمد آغا و دیگر ہمراہ تھے
مولانا صالح محمد حقانی کا ضلعی و تحصیلی عہدیدران کے ہمراہ حاجی دوستانہ ہاوس پوستی آمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل