ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد امجد علی خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

باباکوٹ (رپورٹ محمد یونس عمرانی)ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد امجد علی خان کی ملازمت کی مدت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد عمرانی کی جانب سے ایک پروقار الوداعی چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت توسیع، مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران افسران و اسٹاف نے ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد امجد علی خان کی محکمہ زراعت کے لیے طویل عرصے تک انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکا نے کہا کہ امجد علی خان نے دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ زراعت کی بہتری، زمینداروں و کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد عمرانی نے امجد علی خان کو روایتی طور پر شال پہنائی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران اور اسٹاف کے درمیان باہمی تعاون اور ٹیم ورک ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امجد علی خان نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران محکمہ زراعت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ممتاز علی جتک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ بگٹی دھنی بخش بگٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی عبداللہ پندرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جعفرآباد مہردل خان ابڑو، مارکیٹ کمیٹی کے ٹھیکیدار رئیس غلام علی ابڑو، ایگریکلچر آفیسر محمد ایوب عمرانی، زراعت آفیسر مقبول احمد مینگل، زراعت آفیسر داد محمد منجھو، ایگریکلچر آفیسر میر اللہ ڈنہ عمرانی، سعید احمد گجر، بابو گل خان پندرانی، عبدالرزاق پندرانی، محمد شریف جکھرانی، بابو ہادی بخش ڈومکی، بابو غلام محمد پیچھوہا سمیت محکمہ زراعت و مارکیٹ کمیٹی کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔شرکا نے امجد علی خان کے لیے آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی، کامیابی اور نیک نامی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران انجام دی جانے والی مخلصانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امجد علی خان اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں کو آئندہ بھی عوام اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔آخر میں امجد علی خان کے اعزاز میں الوداعی چائے پارٹی دی گئی، جہاں افسران و اسٹاف نے ان کے ساتھ گزارے گئےخوشگوار لمحات اور یادیں شیئر کیں۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں