شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ظہیر احمد بلوچ

مانجھی پور (نامہ نگار وقار احمد کاکڑ) اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور ظہیر احمد بلوچ نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کرکے پٹرول اور ڈیزل کے گیجز چیک کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف پیمانوں اور گیجز کا تفصیلی جائزہ لیا، تمام پیٹرول پمپس پر گیجز مقررہ پیمائش کے مطابق اور درست پائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر ظہیر احمد بلوچ نے پیٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مانجھی پور شہر میں ناجائز تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر قائم تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بازار میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی، سرکاری نرخ نامے اور دیگر انتظامی امور کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں