وندر، کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق 4 افراد شدید زخمی

سونمیانی وندر(نمائندہ بلوچستان آبزرور)وندر، کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 وندر کے قریب کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ کے مقام پر ٹرالر اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نزیر شاہ جاںبحق جبکہ حضرت گل ، موخت احمد ، علی حسن اور حنیف بتائے جاتے ہیں شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی MERC ریسکیو سینٹر 1122 وندر کی ایمرجنسی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ جاںبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا گیا۔ جہاں شدید زخمیوں کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینسز کے ذریعے مزید علاج و معالجہ کے لیے ٹراما سینٹر کراچی ریفر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں