کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس اختر آباد کے قریب شہریوں کی فائرنگ سے مبینہ راہزن ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ راہزنوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راہزنی کا سنسنی خیز واقعہ مغربی بائی پاس پر منگل کی صبح پیش آیا شالکوٹ پولیس رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ اختر آباد کے قریب منگل کی صبح مسلح راہزنوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار غلام اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہونے لگے، جس پر شہریوں نے تعاقب کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک مبینہ راہزن موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ شالکوٹ پولیس نے ہلاک و زخمی ملزم اور زخمی شہری کو سول ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات اور ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مغربی بائی پاس پر فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ، مبینہ راہزن مارا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل