ڈیرہ بگٹی‘ ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی کے دفتر میں کھلی کچہری

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صاحب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی جس میں تمام ضلعی آفیسرز، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی، عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سوئی، ونگ کمانڈر ایف سی بمبور رائفل، ڈیرہ بگٹی ایس ایچ او پولیس ڈیرہ بگٹی نورعلی بگٹی بھی موجود تھے کھلی کچہری کے دوران عوام نے اپنے بنیادی مسائل و مشکلات پیش کیے۔ متعلقہ حکام نے لوگوں کے مطالبات کو توجہ سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں