ژوب (بیور چیف رفیق قیصرانی) ایس ایس پی سید عبدا لصبورنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی بریال خان کو باحفاظت بازیاب کر کے سہولت کار سمیت پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان عادی و پروفیشنل کریمینل اور مقدمات میں مطلوب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مغوی کی بھائی کی اطلاع پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے بعد ڈی ایس پی گلاب الدین کاکڑ قیصر زمان ایس آئی امین شاہ سہراب خان اور تفتیشی اختر گل پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اس دوران مخبر خاص اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی فوٹیجز میں جائے وقوعہ کے علاقے میں دکھائی جانیولی مشتبہ گاڑی کی تلاش شروع کی گئی گاڑی کا سراغ لگانے پر گاڑی مالک عبدالمنان نے بتایا کہ باجڑ نامی شخص کی ضمانت پر انہوں نے گاڑی اعجاز شاہ کو کرائے پر دی تھی جس پر ضمانت کرنے والے مقامی سہولت کار اور ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا ملزم اعجاز شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صابر شاہ انعام اور سلام کے ساتھ ملکر مغوی کو سکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا اعجاز شاہ کے انکشاف پر دیگر تین ملزمان کی گرفتار کرنے کے لئے تشکیل شدہ ٹیم نے انتہائی مہارت سے تمام ملزمان کو گرفتارکر کے مغوی بریال خان کو باحفاظت بازیاب کرایا انہوں نے کہا کہ ملزمان کا کراچی تک پیچھا کیا گیا تاہم تشکیل شدہ ٹیم نے جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے کوئٹہ میں کامیاب کاروائی کی ملزمان نے کوئٹہ میں کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا جہاں سے ملزمان گرفتاری اور مغوی کی بازیابی عمل میں لائی گئی گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہے ملزمان نے دیگر مقدمات میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے شہریوں کی جانب سے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا کی بے دریغ استعمال سے پولیس کے لئے مشکلات پیدا ہونے کے ساتھ مغوی کی جان کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ مغوی انتہائی کم عمر جبکہ ملزمان بڑے عمر کے عادی جرائم پیشہ ہیں مغوی کو بدنیتی کی نیت سے اغوا کیا گیا تھا
ژوب‘ مغوی بریال باحفاظت بازیاب سہولت کار سمیت پانچوں ملزمان گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل