ربیع الاول کی برکت کا یہ کیسا حسین امتزاج ہے

ماہِ ربیع الاول کی آمد ہے، رحمتوں کا نزول ہے
نبی کے ذکر سے روشن ہے، ہر دل میں سرور ہے
ماشاءاللہ یہ کیسا حسین امتزاج ہے کہ ایک ہی ماہ میں اللہ پاک نے ہمیں تین بڑی نعمتیں عطا فرما دیں۔ ماہِ ربیع الاول وہ عظیم مہینہ ہے جس میں رحمت اللعالمین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ یہ مہینہ صرف تاریخ کا ایک ورق نہیں بلکہ ایمان کی تجدید، محبتِ رسول اور امت کے لیے خوشی منانے کا مہینہ ہے۔ گلی گلی چراغاں، درود و سلام کی صدائیں اور ذکرِ مصطفی کی محفلیں اس بات کا اعلان کرتی ہیں کہ ہم عاشق ہیں اور جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جان ہے۔ نبی پاک کی ولادت کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ رحم، عدل، خدمتِ خلق اور بھائی چارے کو اپنا شعار بنایا جائے۔
اسی بابرکت مہینے میں ہمیں ایک اور عظیم نسبت حاصل ہے۔ 24 اگست کو ہمارے جدِ اعلیٰ، جدِ امجد، سلطان الاولیائ حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری گاذر رحمتہ اللہ علیہ کا یومِ پیدائش ہے۔ گاذر قبیلہ ہر سال اس دن کو “گاذر ڈے” کے طور پر مناتا ہے۔ اس دن کا مقصد صرف تقریب کرنا نہیں بلکہ اپنے بزرگ کی سیرت کو اپنانا ہے۔ حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی تقویٰ، زہد، خدمتِ خلق اور اتحاد کا درس ہے۔ آپ کی نسبت سے ہمیں روحانی پہچان ملی اور قبیلے کو ایک لڑی میں پرویا گیا۔ اسی لیے 24 اگست کو ہم عہد کرتے ہیں کہ اختلافات بھلا کر ایک ہوں گے، بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلیں گے اور گاذر کا نام فخر سے بلند کریں گے۔
اور الحمدللہ ثم الحمدللہ اسی ماہِ ربیع الاول کی برکتوں کے سائے میں “گاذر سلطان میڈیکل سٹور” کا آغاز بھی عمل میں آ رہا ہے۔ یہ صرف ایک دکان کا آغاز نہیں ہے بلکہ خدمتِ انسانیت کا ایک نیا باب ہے۔ نیت یہ ہے کہ علاقے کے لوگوں کو معیاری ادویات، مناسب قیمت اور عزت کے ساتھ سہولت فراہم کی جائے۔ کاروبار کو رزقِ حلال کا ذریعہ بنایا جائے اور مریضوں کے لیے آسانی کا سبب بنا جائے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے صدقے اور جدِ امجد سلطان الاولیائ حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے وسیلہ جلیلہ سے گاذر سلطان میڈیکل سٹور کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس کاروبار میں وسعت، رزق میں برکت، گاہکوں میں اضافہ اور ہر قدم میں خیر پیدا فرمائے۔ اللہ ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے، اتفاق و اتحاد، پیار و محبت اور عزت و وقار نصیب فرمائے۔ ہر قسم کی ذلت و رسوائی سے محفوظ رکھے اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمین ثم آمین
خدمتِ خلق ہے عبادت، یہی پیغام ہے گاذر
رزقِ حلال کی برکت سے، روشن ہر کام ہے گاذر
مل جل کر بڑھیں گے تو، نام ہوگا گاذر
اتحاد کی طاقت سے، قائم و دوام ہے گاذر
اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ وہ ماہِ ربیع الاول کی برکتوں کو ہمارے گھروں، ہمارے کاروبار اور ہماری نسلوں تک جاری و ساری فرمائے۔ ہمیں اپنے بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور قبیلے کا نام ہمیشہ سربلند رکھے۔
دعا ہے کہ آباد رہے، گاذر کی ہر دیوار
نبی کی امت میں رہے، گاذر کا وقار
اللہ کرے قائم رہے، بھائی چارے کا رشتہ
قیامت تک گونجے یہ، نعرہ گاذر گاذر
٭٭٭٭
٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں