خان محمد آصف خان سنجرانی,ایک معتبر اور باوقار شخصیت

دالبندین (رپورٹ علی احمد کمال )یوں تو دنیا میں بہت سارے لوگ روزانہ پیدا ہوتے ہیں اور بہت سارے لوگ اس دار فانی سے کوچ کر جاتے ہیں مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کی یادیں ہمیشہ لوگوں سے وابستہ رہتی ہیں یقیناً ان میں خان محمد آصف خان سنجرانی بھی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں آپ بزرگ قبائلی رہنماءو سنجرانی قبائل کے خان, خان محمد عمر خان سنجرانی کے فرزند ارجمند اور پاکستانی سیاست کے روح رواں سابقہ چیئرمین سینٹ و ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق خان سنجرانی ، سابقہ صوبائی مشیر و رہبر چاغی میر اعجاز خان سنجرانی ، ہزاروں دلوں کے دھڑکن ایم ڈی حاجی محمد رازق سنجرانی ، ضیاء سنجرانی اور شہید سالار خان سنجرانی کے والد بزرگوار تھے آبائی علاقہ نوکنڈی تھا تعلیم کے حصول کے بعد زراعت اور تجارت کے پیشوں سے وابستہ رہے آپ ایک گراں قدر سیاسی و قبائلی رہنماء اور دوراندیش صفت کے مالک تھے دوست تو دوست ان کے مخالفین بھی ان کی خندہ پیشانی کو دیکھ کر ان کے گرویدہ بن جاتے تھے۔ خان محمد آصف خان سنجرانی کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری خوبیوں سے نوازا تھا آپ ایک حق گو سچے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے آپ نے جب سیاست میں قدم رکھا تو ہر لمحہ کامیابی آپ کے قدموں کو چھومتی رہی کیونکہ آپ اپنے عوام اپنے علاقے اور اپنے قلیقس سے مخلص رہتے تھے
آپ خان پینل کے روح رواں اور بانی تھے ضلع چاغی میں تعلیم صحت کھیلوں کے فروغ قبائل کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور امن و امان کے فروغ میں ہر وقت اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے چاہنے والے بن گئے 28 اگست 2025 کا دن نہ صرف ضلع چاغی بلکہ پورے بلوچستان بلکہ پاکستان بھر کے لوگوں کے لیے ایک افسوسناک دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن محسن عوام خان محمد آصف خان سنجرانی کی رحلت ہوگئی آپ کے انتقال کی خبر پورے علاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی نماز جنازہ اور تدفین دالبندین میں ان کے آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد سمیت وفاقی صوبائی وزراء اعلیٰ آفیسرز الغرض ہر مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی کی پہلی برسی خان سنجرانی ہاو¿س داو¿د آباد دالبندین کے علاو¿ہ نوکنڈی ، تفتان ، چاغی ، کوئیٹہ ، کراچی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی اس موقع پر مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ شرکائ میں لنگر کی تقسیم کی گئی دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں