سونمیانی وندر(نمائندہ بلوچستان آبزرور)وندر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے جلوسوں نے کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا حد نگاہ دور دور تک سر ہی سر نظر آرہے تھے جامع مسجد ابوبکر صدیق سے مرکزی جلوس نکالا گیا ٹریکٹر ریلی دیکھنے کیلئے دکانداران شاپس کی چوکھٹ پر کھڑے دیکھے گئے۔ حسن ہوٹل ، باندیکہ، شاہدی، کاٹھوڑ، ڈام سونمیانی سیمت صبح سے مختلف علاقوں سے جلوس کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں پر سوار عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے وندر کی فضاء فلک شگاف نعروں سے گونج مچائی دلدار کی آمد مرحبا آمنہ کے لال کی آمد مرحبا جبکہ مختلف پوائنٹس پر مقامی علماءکرام کا خطاب تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح وندر میں بھی جامع مسجد ابوبکر صدیق اور دعوت اسلامی کے تحت جشنِ میلادِ مصطفیٰ انتہائی عقیدت و محبت اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں فیضانِ مدینہ میں 12ویں شب کو عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ 12 ربیع الاول کو بعد نمازِ ظہر جلوسِ میلاد نکالا گیا جس میں جامعہ المدینہ و مدرسة المدینہ کے طلبائے کرام سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فیضانِ مدینہ میں 12ویں شب منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد عاشقانِ رسول نے بارگاہِ رسالت مآب میں نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ اجتماع سے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میلادِ مصطفیٰ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حضور نبی کریم کی سیرتِ طیبہ آپ کی آمدِ مبارک کی برکتوں اور آپ سے محبت و عقیدت کی اہمیت بیان کی۔اجتماع کے دوران شرکائ نے انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ ذکرِ مصطفیٰ کیا۔ رات کے اختتام پر صبحِ بہاراں کا استقبال کیا گیا جبکہ صلوٰة و سلام اور خصوصی دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں 12 ربیع الاول کے مبارک دن بعد نمازِ ظہر فیضانِ مدینہ سے عظیم الشان جلوسِ میلاد نکالا گیا۔ جلوس میں جامعة المدینہ اور مدرسہ المدینہ کے طلبائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ وندر اور گردونواح سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول بھی شریک ہوئے۔ شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں مدنی پرچم اٹھا رکھے تھے اور درود و سلام پڑھتے ہوئے سرکارِ دو عالم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔جلوسِ میلاد کے دوران مختلف مقامات پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے میلادِ مصطفیٰ سیرتِ طیبہ اور عشقِ رسول کے موضوعات پر بیانات کیے۔ عاشقانِ رسول نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ “سرکار کی آمد مرحبا، مرحبا یا مصطفیٰ ” کے نعرے بلند کیے جس سے وندر کی فضا درود و سلام اور نعروں سے گونجتی رہی۔جلوس کے شرکاء نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلادِ مصطفیٰ کی خوشیاں منائیں اور حضور اکرم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ فیضانِ مدینہ پہنچا جہاں درود و سلام اور دعا کے ساتھ جلوسِ میلاد کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر عاشقانِ رسول کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ مسلمانوں کے لیے محبتِ رسول اور سیرتِ مصطفیٰ کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں چاہیے کہ حضور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سنتوں کے مطابق گزاریں۔ جبکہ وندر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
وندر میں عید میلادالنبی کے جلوسوں نے کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل