تربت( نامہ نگار)نعت خوانی مقابلے میں کیچ واطراف کی مدارس واسکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مقابلے میں بھی بھرپور حصہ لیا۔اس موقع کیچ کے جید علماءکراموں شیر مکران مولانا الیاس دلاوری،مفتی زاہد حسین،مفتی مختار حیدر آسیابادی ،مولانا عبدالخالق بلیدی،مولانا عبدالسلام عارف،مفتی زہیر احمد،ودیگر علماء کرام نے شرکت وخطاب کیا۔ علماءکرام نے کہاکہ نوجوان نسل کی طرف سے حمد ونعت کے اس پروگرام میں شرکت ومقابلے کا حصہ بننا خوش آئند اقدام ہے۔ حمد ونعت کے ذریعے سے عوام میں اللہ تعالی کی عظمت اور محمد کی رسالت کو اجاگر کرنا قابل تحسین اقدام ہے اور یہ سلسلہ بہت قدیم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچ حمد ونعت خوان ناصرف اس میدان میں جدوجہد کرکے دین کی خدمت کررہےہیں بلکہ یہ بلوچی زبان وادب کی بھی خدمت ہے،الفاظ کے چناو¿ اور استعمال سمیت حمد ونعت کے اسلوب اظہار اور طرز کوبھی جانچنا ہوگا اور اس میں سنجیدگی اور احترام کوبھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔اس موقع پوزیشن ہولڈرز نعت خوانوں میں شیلڈ وانعامات تقسیم کیے گئے جن میں پہلا پوزیشن کمبر وارث،دوسری پوزیشن رضوان اسماعیل،جبکہ تیسری پوزیشن بلال منیر اور احسان عبدالقیوم نے حاصل کیا۔ اس موقع پر پروگرام کے منتظمین نے مولانا ثناء اللہ مری اور مولانا اعجاز علی عجاز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں تعاون کیاتھا۔ جبکہ پروگرام میں نظامت کے فرائض رڑن اسلامی مجلس کیچ کے ڈائریکٹر یلان زامرانی،مفتی گلشیر تاج احسنی اور مولانا ظفر اللہ داد نے بہترین انداز میں سرانجام دیئے۔ پروگرام میں بلوچ نعت خوان کونسل کے زمہ داران زریاب موسیٰ،عبدالسلام عابد،جہانزیب شاہ،ودیگر بھی موجود تھے۔جبکہ ججز کے فرائض استاد بہار علی بہار،نیاز زبانلد ودیگر نے سرانجام دیئے۔
تربت:بلوچ نعت خوان کونسل کی طرف سے تربت میں شاندار نعت خوانی مقابلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل