بلوچستان میڈیا فورم کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان میڈیا فورم کا اہم اجلاس صدر قیوم بلوچ کی زیرصدارت واٹس ایپ لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں سبی، بختیار آباد، بھاگ، مچھ بولان، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے فورم کے مرکزی و ڈویڑنل عہدیداران، اراکین سینٹرل کمیٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل اللہ داد رند، سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی، نائب صدور ندیم بابر مغل، رمضان بھٹو، سلطان کرد اور فرید اللہ شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی ہزارہ، ایڈیشنل سیکرٹریز حافظ امداد حسین اور محمد اسلم، سیکرٹری اطلاعات اصغر بلوچ، سیکرٹری آفس پیر جان بلوچ، سیکرٹری فنانس احمر ندیم، اراکین سینٹرل کمیٹی، ڈویڑنل صدر سبی گووندا راہیجہ، ڈویڑنل صدر گوادر صداقت بلوچ، ڈویڑنل صدر کوئٹہ عامر بنگلزئی سمیت دیگر عہدیداران ھوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 28 اگست بروز جمعہ یومِ شہداءصحافت کے موقع پر بلوچستان بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا اور شہداءصحافت کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بلوچستان میڈیا فورم کے تمام عہدیداران، ممبران اور دیگر صحافی بازوو¿ں پر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے پریس کلبز کی انتظامیہ اور عہدیداران سے بھی اپیل کی گئی کہ 28 اگست کو شہداءصحافت سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور شہداءصحافت کیلئے خصوصی دعاو¿ں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر صدر بلوچستان میڈیا فورم قیوم بلوچ نے کہا کہ صحافت کے شعبے سے وابستہ شہداء نے حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان کی قربانیاں پوری صحافتی برادری کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ شہداءصحافت کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کے اہلخانہ کے دکھ اور قربانی کا احساس پوری صحافتی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور بے خوف صحافت جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل، ظلم و ناانصافی اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ قیوم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم شہداءصحافت کے مشن کو آگے بڑھانے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے دفاع کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے بلوچستان بھر کے صحافیوں، پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں سے اپیل کی کہ 28 اگست کو یومِ شہداءصحافت کے موقع پر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھیں، پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائیں اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں