نصیرآباد (نامہ نگار راضی بلوچ)ملک بھر کی طرح نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری میں بھی 12 ربیع الاول عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ۔۔
جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا منجھو شوری شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے سکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے مین بازار قومی شاہراہ پر متبادل روٹ ترتیب کرکے بازار داخلے پر تمام لنک سڑکوں سے کسی بھی قسم کی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے داخلے پر سخت پابندی کے ساتھ لوگوں کی جلوس میں داخلے پر سخت چیکنگ کے نظام کو بھی انتہائی موثر بنایا دیا گیا
اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل امیر جان مگسی منجھوشوری ایس ایچ او غازی محمد خان محمد ودیگر فیسران نے
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالی جانے والی مختلف ریلیوں اور جلوس جلسہ کے تمام روٹس کی سڑکوں سمیت شہر بھر میں صفائی اور چھڑکاؤ کے بہتر انتظامات کئے گئے۔نصیرآباد کے علاقے منجھوشوری میں بھی مرکزی شاہی جامع مسجد غوثیہ سعیدیہ قادریہ سے پیر طریقت سید محمد قاسم شاہ جیلانی ۔صاحبزادہ سید محمد کاشف شاہ جیلانی کی زیرِ قیادت و صدارت اور سید محمد عاصم شاہ ۔ سید فرحان علی شاہ جیلانی کی زیرِ نگرانی میں آقا دو جہان حضرت محمد ﷺ کے ولادت جشن عیدمیلادلنبی ﷺ کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عاشیقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر پیر طریقت رہبر شریعت سید محمد قاسم شاہ اور انکے صاحبزادہ سید کاشف شاہ مولانا شبیراحمد حبیبی مولانا محمد سلیم چشتی ۔سید حبیب اللہ شاہ مولوی سراج احمد سمیت دیگر علماۓ کرام احباب ودیگر عاشقان مصطفیﷺ نے شرکت کی۔ریلی رواتی راستوں سے ہوتی ہوئی روپل میر اللہ بخش رائیس مل پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی ۔ریلی سے فضا سرکا رﷺ کی آمد مرحبا آقاﷺ کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی۔علماۓ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پرنورﷺ کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے ختم ھوۓ۔جہالت۔قتل گیری۔دور جہالیت کے تمام رسم ختم ھوۓ۔اللہ تعالی کا گھر بوتوں سے پاک ھوا۔عورت کی کوٸی عزت نہیں تھی زندہ عورتوں کو درگور کرتے تھے۔ان سب کی زندگی میں نکھار آگیا۔ایک دوسرے کے دشمن ایک دوسرے کے خیر خواہ بن گۓ۔بلکہ پوری کاٸینات اللہ تعالی نے نبی پاک ﷺکے صدقے میں بناٸ۔اللہ تعالی محمد پاکﷺ کو تمام جہانوں کے لے رحمت بنا کر بھیجا۔اسلیے ہم آقاﷺسے محبت کا اظہار کرتے ھوۓ آمد مصطفیﷺ کے جلسے اور جلوس نکالتے ہیں۔لہزا آپ تمام اپنے تمام مسلمانوں سے حضورﷺ کی طرح محبت کریں بعد ازاں سید محمد قاسم شاہ جیلانی نے ملکی سلامتی کے لیے بھی دعا مانگی ۔
منجھو شوری، 12 ربیع الاول عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی