وندر ،مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم 19 سالہ نوجوان جاں بحق

سونمیانی وندر(نمائندہ بلوچستان آبزرور) وندر پل کے مقام پر مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم 19 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی حالت میں کراچی ریفر کر دیا گیا پولیس ذرائع ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب وندر سٹی کے قریب وندر پل کے مقام پر تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جن میں 19 سالہ نعمان ولد امام بخش شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 17 سالہ بلال ولد اللّٰہ ڈنہ موندرہ ساکنان برادیہ کالونی وندر بتائے جاتے ہیں شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی MERC ریسکیو سینٹر وندر کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی جاں بحق و شدید زخمی نوجوان کو ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا جہاں شدید زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج و معالجہ کی غرض سے کراچی ریفر کر دیا گیا ۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ جبکہ وندر پولیس نے مزدہ ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں