5 روپے کے پاپڑ کیلئے دکاندار کا بد ترین تشدد، 5 سالہ بچہ جاں بحق

قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ کے قریب ول مسےزئی کے مقام پر 75 سالہ دکاندار نے مبینہ طور پر 5 روپے کے پاپڑ چوری کرنے کے الزام میں 5 سالہ بچے ریاض خان ولد نقیب اللہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سنگین غلطی قرار دیا، درایں اثناءکلی کولک کاکو زئی کے رہائشی محمد صدیق ولد عبدالعزیز کو توبہ اچکزئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاع ملنے پر ورثاء لاش کو ٹراما سینٹر میزی اڈہ منتقل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ روانہ کردی، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں