گوادر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)گوادر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منڈی ایریا میں کارروائی کے دوران گاڑی چھیننے والے گروہ کے تین اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے مسروقہ کرولا گاڑی بھی برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 7 اگست 2026 کو جواد ولد خدا بخش ساکن جورکان گوادر سے اسلحہ کے زور پر کرولا گاڑی چھینی تھی،
واقعے کے بعد گوادر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور منڈی ایریا میں کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت علی جان ولد رحیم، حنیف ولد در محمد اور لہداد ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے اور گروہ کے مزید ساتھیوں کی موجودگی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں