ڈام سونمیانی(رپورٹ/زبیر بلوچ)بھوتانی برادران حب لسبیلہ کے حقیقی وارث ہیں انہوں نے ہر مشکل وقت میں عوام کے حقوق کا دفاع کیا ہے ۔ بھوتانی برادران نے اقتدار کے بجائے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ صرف ووٹ کا نہیں بلکہ پیار محبت اور خلوص کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔ بھوتانی عوامی کارواں کے سینئر رہنماء وڈیرہ سلیم کاکانی کی سربراہی میں جنگلی محلہ سونمیانی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے وڈیرہ سلیم کاکانی ، وڈیرہ عبدالستار انگاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوتانی عوامی کارواں کے پلیٹ فارم سے کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ان شاء اللہ سونمیانی وندر کے مختلف گوٹھوں گلی محلوں میں بھی کارنر میٹنگز کا انعقاد کرکے عوام تک بھوتانی برادران کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید منظم اور فعال بنایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی جاسکے اور عوام سے براہِ راست رابطہ برقرار رکھا جائے ۔ کارنر میٹنگ میں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ ، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ ، چیئرمین یونین کونسل سونمیانی عبدالواحد سوری ، کونسلر فیض محمد ، فعیم عثمان لاسی ، یعقوب نوہانی بلوچ ، محمد علی میروانی ، خلیل غلام رسول انگاریہ ، امجد لانگو ، سمیر بلوچ ، زاہد مبارک انگاریہ ، وڈیرہ لیاقت واندانی ، سردار زنگی خان ، ماسٹر اکبر ، سیف اللہ ، یاسر اللہ بخش ، وحید علی ، امتیاز ، نواز ، محمد امین رانا ، محمد زاہد ، محمد صمد ، عمران امام بخش ، ماسٹر بشیر لاسی ، صدام حسین سلیم ، یوسف لاسی ، امام بخش ، غلام مصطفیٰ ، بابو ، زبیر احمد ، صمد لاسی ، کلیم اللہ ، رفیق ابراہیم ، نزیر احمد ، تعمور حمزہ سمیت دیگر علاقائی معززین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بھوتانی برادران حب لسبیلہ کے حقیقی وارث ہیں، وڈیرہ سلیم کاکانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل