کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)مشیر کھیل بلوچستان مینا مجیدنے کہا ہے کہ گزشتہ روز نوشکی کلی مینگل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کلی مینگل آباد میں ماں بیٹی کو قتل کیا، نوشکی سمیت پورا بلوچستان سوگوار ہے، ماں بیٹی کا قصور یہ تھا کہ وہ پر امن شہری کے طور پر رہ رہے تھے، یہ خاندان سیلاب سے متاثرہ تھے پاک فوج کے تعاون سے ان کا گھر بحال ہوا تھا،
بی بی حنیفہ سرکاری ملازمہ تھیں دہشتگرد بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے
یہ واقعہ دہشت گردوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا ہے مشیر کھیل بلوچستان مینا مجیدنے کہا ہے کہ بلوچ ہوکر بلوچوں کے گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ آور ہونا کونسی بلوچیت ہے فتنہ الہندوستان صرف سیکورٹی فورسز نہیں بے گناہ شہریوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں سیکورٹی فورسز اپنا کام کررہی ہے، ان کی شناخت کیلئے عوام کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے، انسانی حقوق کے چمپین بننے والی تنظیمیں کیوں اس واقعے پر خاموش ہیں
نوشکی کلی مینگل میں انسانیت سوز واقعہ سےپورا بلوچستان سوگوار ہے،مینا مجید