حب(خن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی اور ایگزیکٹو انجینئر روڈز ضلع حب عبدالوہاب زہری کی زیر نگرانی مین دریجی روڈ مامو ہوٹل تا ساکران 2.50کلو میٹر کی تعمیر کا کام کامیابی کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہےمذکورہ سڑک کی بروقت تکمیل محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مو¿ثر منصوبہ بندی بہترین انتظامی صلاحیت اور اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کا واضح ثبوت ہے سڑک کی تکمیل سے علاقے کے مکینوں کو محفوظ آسان اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ آمدورفت میں آسانی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی و معاشی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گےمحکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کے مطابق منصوبے کو مقررہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی کام کے دوران شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ عوام کو دیرپا اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکےاس موقع پر محکمہ کے حکام نے کہا کہ صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کے وڑن اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی مو¿ثر رہنمائی کے باعث محکمہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ضلع حب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گامحکمہ مواصلات و تعمیرات ضلع حب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ضلع حب کی ترقی خوشحالی اور عوامی سہولیات میں مزید اضافہ ہو اور حکومت بلوچستان کے ترقیاتی وڑن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ‘سلیم احمد کھوسہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل