باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈ ایئر اسکول ڈیرہ مراد جمالی میں 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کی۔اس موقع پر ڈی ڈی او ایجوکیشن چھتر جاوید شریف عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاوید شریف عمرانی نے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر ہمیں کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ولی خان ناصر میر مقبول احمد عمرانی سمیت دیگر معزز مہمان، اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور کشمیر میں امن و انصاف کے قیام کے لیے دعا کی۔
باباکوٹ،گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈ ایئر اسکول ڈیرہ مراد جمالی میں یومِ استحصال کشمیر کی تقریب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل