ڈیرہ مراد جمالی شدید گرمی میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ، شہری اذیت میں مبتلا

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی)نصیر آباد میں شدید گرمی کے دوران شہر میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی چند لمحوں کے لیے بحال ہوتی ہے اور پھر دوبارہ ٹرپ کر جاتی ہے، جس کے باعث گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بجلی کی بندش اور بحالی کے باعث نہ صرف شدید گرمی برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ برقی آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے لوگوں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی غیر یقینی فراہمی سے طلبہ، مریض، بزرگ اور چھوٹے کاروباری طبقے کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔عوام نے متعلقہ بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کی وجوہات کا فوری تدارک کیا جائے، تکنیکی خرابی دور کی جائے اور شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شدید گرمی میں عوام کو مزید مشکلات اور مالی نقصانات سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں