ڈیرہ بگٹی( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ساو¿تھ ڈیرہ بگٹی عبدالرو¿ف بابر کی ہدایات پر انسدادِ منشیات مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ بگٹی نور علی بگٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ریاض علی ولد دلی جان، قوم بگٹی، سکنہ ڈیرہ بگٹی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے حسبِ ضابطہ چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر متعلقہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ڈیرہ بگٹی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔
ڈیرہ بگٹی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل