کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) قلات کے علاقے خالق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ بچے کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 19 جولائی 2026 کو تھانہ خالق آباد کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کلی کورکی آدمزئی کے رہائشی محمد معاویہ ولد علی احمد (7 سال) کو مبینہ طور پر اس کے چچا شیر احمد نے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی گئی تھی۔
ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کی ہدایات پر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم شیر احمد سکنہ کورکی خالق آباد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا جسے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خالق آباد 7 سالہ بچے کے قتل نامزد ملزم گرفتار