حب پولیس کی غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کےخلاف کامیاب کارروائی، ڈنکی کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)حب پولیس نے غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈنکی کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 15 افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن بیروٹ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا جو غیر قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں اور غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں