جلد از جلد سیلاب متاثرین کے گھروں کو تعمیر کیا جائے،علی گل پندرانی

گنداخہ ( نامہ نگار) پندرانی گرینڈ الائنس پاکستان کے مرکزی چیئرمین علی گل پندرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے شدید سردی اور گرمیوں کی اذیتیں برداشت کرکے فلاحی اداروں اور حکومتی دروازے پر منتظر ضلع اوستا محمد کی عوام کو روشنی کی ایک کرن نظر آئی جوکہ اسلامک ریلیف انٹرنیشنل اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت مکانات کے سروے کیے گئے اور اور مکانات کی تعمیر شروع ہوئی لیکن چار ہزار خاندانوں کو مکانات کی صورت میں تعمیر کرنا شروع کردیے لیکن اچانک اٹھارہ ہزار گھرانوں پر مشتمل پیکج کو اچانک مؤخر کردیا گیا جس سے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی اسلامک ریلیف اور بی آر ایس پی نے سروے مکمل کرلئے اور گھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا،اور تعمیرات کا کام بند کردیا گیا چیئرمین گرینڈ الائنس علی گل پندرانی نے کہا کہ جلد از جلد گھروں کو بھی تعمیر کیا جائے بصورت دیگر سیلاب متاثرین اوستا محمد سے کوئیٹہ اور کویٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے ہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سیلاب متاثرین کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ کر ان متعلقہ سفید ہاتھی نما این جی آوز سے کام جلد مکمل کروائے تاکہ اس شدید گرمی میں سیلاب متاثرین کو چھت کا سایہ نصیب ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں