عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا اصل مقصد ہےصوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاورسردار بابا غلام رسول عمرانی

باباکوٹ(رپورٹ محمد یونس عمرانی) صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان، بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی اپنی عوام دوست قیادت، شفاف طرزِ حکمرانی اور انتھک عوامی خدمات کے باعث بلوچستان کی نمایاں سیاسی شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔وہ عوامی مسائل کے حل، مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مسلسل عملی اقدامات کر رہے ہیں۔بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کا مؤقف ہے کہ عوام کی خدمت سیاست کا بنیادی مقصد ہے، اور یہی سوچ انہیں دن رات عوام کے درمیان متحرک رکھتی ہے۔وہ صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں، قبائلی عمائدین،سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں سے باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور متعلقہ اداروں کو بروقت کارروائی کی ہدایات دیتے ہیں۔ان کی قیادت میں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور میں مزدوروں کی فلاح و بہبود، ادارہ جاتی بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو اپنی سیاست کا محور بنایا اور ہر طبقۂ فکر کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی اپنی بصیرت، خلوص اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اسی عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں