ڈیرہ اللہ یار–سبزی مارکیٹ میں ایک بار پھر ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ڈیرہ اللہ یار ( بیورو چیف) سبزی مارکیٹ میں ایک بار پھر ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ اچانک ہونے والے اس ناگہانی اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید نچوڑ کر رکھ دی ہے۔
عوامی حلقوں نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے بالکل باہر ہو چکی ہیں۔ ٹماٹر، جو ہر گھر کے سالن اور روزمرہ خوراک کا بنیادی جزو ہے، اب ایک نایاب اور گراں قدر شے بن چکا ہے، جس کی وجہ سے باورچی خانے کے بجٹ کا توازن مکمل طور پر بگڑ گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ گرافر وشی کا فوری نوٹس لے کر سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر کی سستی اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو اس ذہنی اور مالی پریشانی سے فوری طور پر نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں