اقلیتی رہنما ڈاکٹر تولا رام لاسی کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ ا بلوچ سے ملاقات

لسبیلہ(خ ن) وفاقی وزیر تجارت جام میرکمال خان عالیانی اور پارلیمانی سیکریٹری میر زرین خان مگسی کی ہدایت پر اقلیتی رہنما ڈاکٹر تولا رام لاسی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ ا بلوچ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لاکھڑا فیڈر پر حالیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے مو¿قف اختیار کیا کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث علاقوں کے عوام شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لہٰذا سابقہ شیڈول فوری طور پر بحال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ رات کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے لاکھڑا فیڈر کا پرانا بجلی شیڈول بحال کر دیا جائے گا، تاکہ عوام کو رات کے وقت درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔وفد میں جام گروپ کے رہنما محمد رمضان جاموٹ،جنرل کونسلر نصیر احمد لنگاہ،اقلیتی رہنما لال چند لاسی عاشق بلوچ،محمد انور ،عبدالستار خاصخیلی،ماسٹر خمیسہ گنگو،قیمت رام سمیت اقلیتی برادری کے دیگر افراد شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں