سونمیانی وندر(نمائندہ بلوچستان آبزرور)وندر، میراں پیر روڈ سے متصل بادین گوٹھ چھنچھڑائی کے قریب واقع زرعی فارم کے درخت کے نیچے سے ایک شخص کی گولیاں لگیں لاش برآمد۔ اطلاع ملتے ہی وندر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) اسپتال وندر منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ اصغر علی ساکن کراچی کے طور پر ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر پانچ گولیاں لگی تھیں۔ وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
وندر‘ زرعی فارم کے درخت کے نیچے سے ایک شخص کی گولیاں لگیں لاش برآمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل