زہریلی سبزیوں کی فصلیں بی ایف اے کے نشانے پر ۔۔۔ سیوریج کے پانی سے کاشت کے خلاف بڑا آپریشن!

کوئٹہ سٹاف رپورٹر
ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ کے مختلف مقامات میں آلودہ سبزیوں کی کاشت بے نقاب، تقریباً 48 ایکڑ پر پھیلی فصلیں تلف سلاد، پالک، پودینہ اور ہری پتوں والی سبزیوں کی آلودہ فصلیں مارکیٹ پہنچنے سے پہلے ہی موقع پر تلف کر دی گئیں
صحت دشمن سبزیوں کی سپلائی ناکام، سیوریج سے سیراب فصلوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت اور مؤثر کارروائی
سیوریج کے پانی سے آلودہ سبزیوں کی کاشت میں استعمال ہونے والے تمام نکاسی آب کے راستے بند ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر مضر صحت سبزیوں کے خلاف مرحلہ وار کریک ڈاؤن مزید تیز، مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری سیوریج کے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کو کسی صورت عوام کی دسترس تک نہیں پہنچنے دیں گے، شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مضر صحت سبزیوں کے خلاف جاری مہم مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گی، قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
محفوظ خوراک ۔۔۔ صحت مند بلوچستان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا عزم، عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے مضر صحت خوراک کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں