زرعی پانی کی عدم دستیابی کے باعث چاول کی تیار پنیری جل رہی ہے‘خالد حسین کھوسہ

ڈیرہ اللہ یار(بیورو چیف) نوجوان سیاسی وسماجی رہنما خالد حسین کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے مختلف ذیلی شاخوں کے ٹیل تک زرعی پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے چاول کی پنیری خشک ہونے لگی جس کی وجہ سے زمیندار و کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور جھڈیر شاخ سمیت دیگر شاخوں کے ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ زرعی پانی کی عدم دستیابی کے باعث چاول کی تیار پنیری جل رہی ہے، جس سے لوگوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کاشتکار فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کی اس شدید قلت کے خلاف ائے روز متاثرہ لوگ سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ جھڈیر شاخ سمیت دیگر شاخوں کے ٹیل تک پانی نہ پہنچایا گیا تو چاول کی فصل کی کاشت تباہ ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیکر ٹیل تک زرعی پانی پھنچا کر احتجاج ختم کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں