لائیو: خطے میں امریکا کیلئے کوئی جگہ نہیں، امریکی فوج مزید نقصانات سے بچنا چاہتی ہے تو خطے سے نکل جائے: پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب کے مطابق حالیہ حملےدشمن کے ریڈار نظام کو ناکارہ بنانے، فضائی دفاعی نظام کو ختم کرنے اور وسیع تر میزائل و ڈرون حملوں کیلئے راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے کیے گئے
بہت جلد شہید سپریم لیڈر اور شہیدکمانڈروں کے خون کا بدلہ لیا جائےگا، کمانڈر پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کےکمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمدکرمی نےکہا ہےکہ بہت جلد شہید سپریم لیڈر اور شہیدکمانڈروں کے خون کا بدلہ لیا جائےگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے متصل خلیج کے ساحلی علاقوں میں تعینات فورس کے یونٹس کے دورے کے موقع پر اہلکاروں سے خطاب میں بریگیڈیئر جنرل محمدکرمی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج جارح فوج کی کسی بھی شرارت یا حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران آبنائے ہرمز پرکسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹےگا، نائب سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے ایک فیصلہ کن اسٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے اور ایران اس معاملے پرکسی بھی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹےگا۔
علی باقری نےکہا کہ وعدہ خلافی امریکی حکومت کی مستقل پالیسی رہی ہے۔ امریکا نے ایران کے منجمد اثاثے آزادکرانےکے حوالے سےکوئی عملی اقدام نہیں کیا اور اپنے وعدے سے پھر گیا۔
انہوں نےکہا کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت بحری نقل و حرکت کی کوشش کی، تاہم ایرانی بحریہ نے ان جہازوں کو روک کر معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا۔
ایران سے جنگ کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی درخواست، وزیرجنگ کو آج سینیٹ پینل کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا
ایران سے جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالرز کی درخواست پر آج امریکی وزیرجنگ اور فوج کے سربراہ کو سینیٹ پینل کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا، امریکی میڈیا کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کو جنگ میں امریکی نقصان سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ترجمان پینٹاگون کے مطابق 7 جولائی سے اب تک کے حملوں میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں پچھلے ہفتے 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
قطر میں امریکاکی العدید ائیربیس کے علاقے میں دھماکے سُنےگئے: ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیاکے مطابق قطر میں امریکاکی العدید ائیربیس کے علاقے میں دھماکے سُنےگئے، دھماکوں کے بعد قطر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
پاسداران انقلاب کا اردن میں قائم امریکی فوجی کمپلیکس پر حملہ، متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آپریشن نصر 2 کی 24ویں لہر میں ایرانی ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں نے الرکبان میں قائم امریکی فوجی کمپلیکس پر حملہ کیا۔