کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان آبی امور اور نصیرآباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے سکھر میں موجود بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی محمد خان لہڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیامعائنے کے دوران مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ریکارڈ، بکنگ سسٹم، مسافروں کے اندراج اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے متعلقہ کمپنیوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر مکمل اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ بغیر قانونی دستاویزات کے کسی بھی شخص کو نہ ٹکٹ جاری کیا جائے اور نہ ہی سفر کی اجازت دی جائے۔ تمام مسافروں کا مکمل ریکارڈ، شناختی معلومات اور سفری تفصیلات بکنگ آفس اور متعلقہ گاڑی میں موجود ہونا لازمی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ کو معلومات کی فراہمی میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام بکنگ آفسز اپنے دستی (مینول) ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھیں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر پیش کرنے کے قابل ہوں۔ حکام نے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسافروں کی حفاظت، سفری نظام میں شفافیت اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
بغیر قانونی دستاویزات کے کسی بھی شخص کو نہ ٹکٹ جاری کیا جائے‘ ربابہ بلیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل