امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر شدید حملے ، بندر عباس سمیت مختلف شہروں میں دھماکے

ویب ڈیسک
امریکی فوج کے مسلسل دسویں رات ایران پر شدید حملے ، بندر عباس سمیت مختلف شہروں میں دھماکے
ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہےامریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام)نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی فورسز نے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے۔سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک کے قریب اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کیا جا رہاہے ،کویتی فوج
کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر رہا ہے۔ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کی وجہ سے کویت میں سائرن بجائے گئے تھے۔

ایرانی فوج کا کویت کے عریفجان اڈے پر امریکی میزائل سسٹمز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے کیمپ عریفجان میں تعینات امریکی HIMARS میزائل نظام کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے مطابق فوج نے بتایا کہ یہ حملہ اس کے ’تھنڈر‘ آپریشن کے 18ویں مرحلے کا حصہ تھا اور ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کی اطلاع
عمان کےعلاقے لیماہ کےقریب آبنائے ہرمزمیں ایک آئل ٹینکرپرحملے کی اطلاع ہے۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک ٹینکر نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں اسے نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا گیا۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا یے کہ یہ واقعہ عمان کے علاقے لیما کے شمال مشرق میں تقریباً 8 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں