سونمیانی وندر(نمائندہ بلوچستان آبزرور)نیشنل پارٹی ایک پرامن جمہوریت پسند روشن خیال اور نچلے طبقے کسان مزدور ماہی گیر باشعور پڑھے لکھے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع حب کے ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ سلیم بلوچ نے ڈام بندر سے آئے ماہی گیروں محمد موسیٰ ، عبدالستار خاصخیلی اور ناخدا کریم بخش اِبراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساحل اور وسائل کا تحفظ ایک قومی فریضہ ہے ماہی گیر اپنے روز گار کو تحفظ دینے کے لئیے جو بھی جدوجہد کرینگے ہم اور ہماری پارٹی ان کے ساتھ ہوگی لیکن ماہی گیر بھی اپنے جائز معاملات اور مسائل کے آپس میں یکجا ہوں جب ماہی گیر انتشار کا شکار ہونگے تو پھر دوسرے باہر سے آکر ان کے کاروبار پر شب خون مارینگے۔ اس موقع پر ناخدا کریم بخش، اِبراہیم نے پارٹی پروگرام سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور رجب علی رند کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کامریڈ سلیم بلوچ نے کریم بخش کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔
ناخدا کریم بخش، اِبراہیم نے پارٹی پروگرام سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل