کوئٹہ(پ ر) بلوچستان کے سنئیر صحافی قیوم بلوچ کو بلوچستان میڈیا فورم کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ فورم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے پرنٹ، الیکٹرانک ، ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں اور نمائندوں کا اجلاس زیر صدارت سنئیر صحافی جاوید منصور منعقد ھوا۔ جس میں متفقہ طور پر بلوچستان کے معروف سنئیر صحافی ” قیوم بلوچ ” کو فورم کا صدر منتخب کیاگیا ۔ جبکہ دیگر عہدیداروں کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس موقع پر قیوم بلوچ کو طویل ترین صحافتی خدمات ، صحافیوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرنے اور صوبے میں مثبت صحافت کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا اور آمید ظاہر کی۔ کہ ان کی قیادت میں بلوچستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا حصول ممکن ھوگا۔
قیوم بلوچ بلوچستان میڈیا فورم کے صدر منتخب ۔۔!
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل